ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل مٹھلی گرام پنچایت حدود میں فاریسٹ محکمہ کی کارروائی کے خلاف رعیت سنگھ کا اے سی کو میمورنڈم

بھٹکل مٹھلی گرام پنچایت حدود میں فاریسٹ محکمہ کی کارروائی کے خلاف رعیت سنگھ کا اے سی کو میمورنڈم

Fri, 02 Feb 2018 20:14:44    S.O. News Service

بھٹکل:2/ فروری (ایس اؤنیوز)تعلقہ کے مٹھلی گرام پنچایت حدود کے بیہلی مجیرےمیں کسی پیشگی کے بغیر فاریسٹ محکمہ کے عملے کی طرف سے درختوں کی کٹائی کئے جانےکی کرناٹکا پرانت رعیت سنگھ (کے پی آر ایس ) نے سخت مذمت کی ہے۔

اس سلسلے میں سنگھ کے ممبران نے جمعہ کو بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈم سونپتے ہوئے کہا ہے کہ علاقہ میں 50 سے زائد برسوں سے فاریسٹ مکین رہائش اختیار کرتے ہوئے ماحول کی حفاظت کررہے ہیں۔ فاریسٹ آفیسران غریب کسانوں کے ساتھ مذاق نہ کرے ۔ جب کہ حکومت نے اتی کرم داروں کی عرضیوں کا معاملہ حل ہونے تک کوئی بھی کارروائی نہیں کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں، فاریسٹ محکمہ اس کونظر انداز کررہاہے، حکومت اس سلسلےمیں اقدام کرے۔ اس موقع پراتی کرم داروں کو انصاف دلانے کے لئے کے پی آر ایس سنگھ کی طرف سےفروری کے تیسرے ہفتہ میں ڈی سی دفتر کے روبرو ستیہ گرہ کرنے کا انتباہ میمورنڈم میں دیا گیا ہے۔ اس موقع پر بھٹکل شاخ کے صدر شری دھر شٹی ، سی پی آئی ایم کے سبھاش کوپی کر، ناگپا نائک، للتا پنڈلک ، ماستما وغیرہ موجود تھے۔


Share: